ابنا: صدارتي انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کے آخري دن ملک کي کئي مقتدر سياسي شخصيات نے اپنے کاغذات نامزدگي داخل کرائے ہيں-وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے بتايا ہے کہ ہفتے کي شام تک کاغذات نامزدگي داخل کرانے کي آخري مہلت تک چھے سو چھياسي لوگوں نے اپنے کاغذات نامزدگي داخل کرائے ہيں جن ميں چھے سو چھپن مرد اور تيس خواتين ہيں-عالمي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير اعلي ڈاکٹر علي اکبر ولايتي، سينئر رکن پارليمنٹ ڈاکٹر غلام علي حداد عادل، تہران کے ميئر محمد باقر قاليباف، تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ علي اکبر ہاشمي رفسنجاني، نيشنل سيکورٹي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي، موجودہ نائب صدر محمد رضا رحيمي اور ناوابستہ تحريک کي سيکريٹريٹ کے سربراہ اسفنديار رحيم مشائي ان لوگوں ميں شامل ہيں جنہوں نے آخري دن کاغذات نامزدگي جمع کرائے -کاغذات نامزدگي داخل کرانے والي ممتاز شخصيات نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے انقلاب اسلامي کي کاميابيوں کو محفوظ رکھنے خاص طور پر جوہري پروگرام جاري رکھنے، عوام کي فلاح و بہبود اور قانون کي پاسداري کو اپني اولين ترجيحات ميں قرار ديا ہے-ايران کے انتخابي قوانين کے تحت ملک کي وزارت داخلہ کے اليکشن ہيڈ آفس نے کاغذات نامزدگي داخل کرائے جانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اميدواروں کے کوائف اور فراہم کي گئي دستاويزات فوري طور پر نگہبان کونسل کو منتقل کرديئے جہاں جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگيا ہے - نگہبان کونسل کو پانچ روز کے اندر اميدواروں کي صلاحيت کا جائزہ لينے کے بعد اپني رائے سے ملک کي وزارت داخلہ کو آگاہ کرنا ہے –ليکناگر نگہبان کونسل پانچ روز کے اندر اميدواروں کي اہليت کا جائزہ مکمل نہ کرسکے تو اسے مزيد پانچ روز کا اضافہ کرنے کا صوابيدي اختيار بھي حاصل ہے- دوسري جانب وزير داخلہ مصطفي محمد نجار کي صدارت ميں اليکشن ہيڈ آفس ميں اعلي عہديداروں کا اجلاس منعقدا ہوا جس ميں اتنخابات سے متعلق انتظامي معاملات کي جائزہ ليا گيا-اجلاس ميں تمام نامزد اميدواروں کو اپني انتخابي مہم کے لئے سرکاري سطح پر يکساں مواقع فراہم کرنے کے بارے ميں غور و خوص کيا گيا-ايران کے ريڈيو ٹيلي ويژن کے سربراہ عزت اللہ ضرغامي نے بھي اس اجلاس ميں شرکت کي-قابل ذکر ہے کہ ايران کے صدارتي انتخابات ميں حصہ لينے کے لئے کاغذات نامزدگي داخل کرانے والوں ميں سب سے کم عمر اميدوار انيس سال کا اور سب سے زيادہ عمر والے اميدوار کا سن ستاسي برس ہے- ايران ميں چودہ جون کو صدارتي انتخابات کے موقع پر شہري اور ديہي کونسلوں کے انتخابات بھي عمل ميں آئيں گے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418510
ايران ميں صدارتي اليکشن کے لئے اميدواروں کے کاغذات نامزدگي کي جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگيا ہے۔